Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا سپر سانک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایک اور سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دفاعی تحقیقات و ترقی کے ادارے نے سپر سانک میزائل کا تجربہ کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے یہ میزائل تجربہ، مشرقی ہندوستان میں  اوڑیسہ کے ساحل پر کیا گیا۔

ہندوستان کے دفاعی تحقیقات و ترقی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل، دو مرحلوں کے جدید ترین خودکار سسٹم سے تیار کیا گیا ہے جو فضا میں پچاس کلومیٹر کی بلندی پر دشمن کے میزائلوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

اس سے قبل ہندوستان نے  جمعے کے روز پیناکا میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

ہندوستان نے گذشتہ مہینے، اگنی پانچ بین البراعظمی ایٹمی میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ٹیگس