Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • پلانی سوامی آل انڈیا انا ڈی ایم کے کا نیا لیڈر

پلانی سوامی کوپارٹی کے لیجس لیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیاگیاہے۔

آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے آمدنی سے زیادہ جائیداد جمع کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد ان کی جگہ پارٹی کے سینئر لیڈر ای کے پلانی سوامی کو آج اتفاق رائے سے لیجس لیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرلیاگیا۔

محترمہ ششی کلا کی صدارت میں کواتھور میں ایک ریزارٹ میں ہوئی ہنگامی میٹنگ میں پلانی سوامی کوپارٹی کے لیجس لیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کیاگیا، وہ اب حکومت سازی کا وعدہ کریں گے۔

میٹنگ میں پارٹی کے 125 ممبران اسمبلی نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للتا کی معاون وی کے ششی کلا کو آج مجرم قرار دیا۔

ذیلی عدالت نے جے للتا، ششی کلا اور دو دیگر کو مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے خلاف کرناٹک حکومت اور دیگرعرضی گذاروں نے عدالت عظمی کا دروازہ كھٹكھٹايا تھا۔

 

ٹیگس