ہندوستان:104 سیٹلائیٹس چھوڑنے کا ریکارڈ
ہندوستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی اور ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اِسرو) نے ایک اورسنگ میل عبور کیا ہے کیونکہ اس کے پی ایس ایل وی سی 37راکٹ کومدار میں چھوڑا گیا ۔
پی ایس ایل وی سی37راکٹ کومدار میں چھوڑنے کی الٹی گنتی کل صبح5بجکر28منٹ پرشروع ہوئی تھی جو 16گھنٹے تک جاری رہی۔اس طرح اسرو نے آج واحد مشن میں دُنیا کے سب سے زیادہ 104 سیٹلائیٹس کو چھوڑنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ دنیا میں پہلی مرتبہ اتنے زیادہ سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا تجربہ کرنے کا اعزاز اسرو کو حاصل ہوا ہے۔
104 سیٹلائیٹس اِسرو کی لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی۔37 میں رکھ کر مدار میں رکھ کرآج صبح 9 بج کر 28 منٹ پر آندھرا پردیش کے ضلع نیلورمیں واقع سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑے گئے۔
پی ایس ایل وی میں ہندوستان کے کارٹو سیٹ 2 سیریز والی سیٹلائیٹ بھی شامل ہے جن کا وزن 714 کیلو گرام ہے۔ زمین کے تجزیہ کے لئے اسے چھوڑا گیا ہے جہاں سے یہ زمین کی معیاری ہائی ریزولوشین تصاویر بھیجے گا۔ اس میں 104 سیٹلائیٹس بھی ہیں جن کا وزن 664 کیلو گرام ہے۔ انھیں مدار میں چھوڑا گیا ہے۔
کارٹو سیٹ 2 سیریز کے سیٹلائیٹس کے علاوہ دیگر 2 نانو سیٹلائیٹس جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے 101 نانو سیٹلائیٹس کو بھی چھوڑا گیا۔ ان میں امریکہ کے 96، قزاقستان، نیدرلینڈ، سوئزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کا ایک ایک سیٹلائیٹ شامل ہے۔