Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • پلانی سوامی تمل ناڈو کے وزیراعلی مقرر

تمل ناڈو کے گورنر سی ودیاساگر راو نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کشگم (ا ے آئی ڈی ایم کے) کی قانون ساز پارٹی کے نومنتخب لیڈر ای کے پلانی سوامی کو وزیراعلی مقرر کردیا اور انہیں 15دن کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا۔

پلانی سوامی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تمل ناڈو کے گورنر سےملے تھے، اسی ملاقات کے دوران مسٹر راؤ نے پلانی سوامی کو وزیراعلی کے عہدے پر تقرری کا مراسلہ سونپا

جس میں ان سے کابینہ کی تشکیل اور 15روز کےاندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاید نئے وزیر اعلی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مسٹر پلانی سوامی کو انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے سسی کلا کے بعد قانون ساز پارٹی کا لیڈر چنا گیا تھا۔

محترمہ سسی کلاکو ناجائز آمدنی سے دولت اکھٹا کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نےمجرم قرار دیا ہے اورانہیں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔انہوں نے کل بنگلور کی ایک عدالت کے سامنے خودسپردگی کردی تھی جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

 

ٹیگس