Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے کابل حملے کی مذمت

ہندوستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سردار داؤد خان اسپتال پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسپتال پر ہوئے اس گھناؤنے حملے میں بڑی تعداد میں معصوم لوگوں کے مارے جانے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کو سخت سزا دیئے جانے کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں واقع سردار داؤد خان ملٹری اسپتال پر حملہ کیا جس میں تمام دہشتگردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 38افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔ داعش کے دہشت گرد، افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں جن میں ننگر ہار، ہلمند، لوگر، سرپل اور جوزجان بھی شامل ہیں۔

ٹیگس