پٹھان کوٹ حملہ: مسعود اظہر سمیت 4 افراد اشتہاری
Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
موہالی کی اسپیشل کورٹ نے پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر اور اس کے بھائی مفتی عبد الرؤف اصغر، شاہد لطیف اور كاشف جان کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کیس میں جمعرات کو اشتہاری قرار دیا۔
قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ سال 19 دسمبر کو ان پر گزشتہ سال دو جنوری کو ہوئے حملے کی سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے چارچ شیٹ دائر کی تھی۔ اس حملے میں سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
این آئی اے کے وکیل سریندر سنگھ اور اے ایس پی وی شریواستو نے بتایا کہ ملزموں کو پکڑنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
کورٹ نے این آئی اے سے تمام ملزموں کو پکڑنے کے لئے کوشش تیز کرنے کے لیے اور ضرورت پڑنے پر انٹرپول کی مدد لینے کی ہدایت دی ۔ کیس کی مزید سماعت 10 اپریل کو ہوگی۔