فرقہ پرستی کو ہوا دینے میں آر ایس ایس ملوث
Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے صدرنے کہا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ایسی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف صف آرا ہو جائیں جو ریاست میں فرقہ پرستی کا رجحان بڑھانے میں آر ایس ایس کی ہر سطح پر مدد کر رہی ہیں۔
ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں اور کشمیر دشمن عناصر ریاست میں نہ صرف بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اوررواداری کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں بلکہ جموں و کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک حربہ اپنا رہی ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام سے ایسے عناصرکی مکروہ چال اور شاطرانہ سیاست سے ہوشیار رہنے پر زور دیا۔