کشمیر میں عام ہڑتال
کشمیر میں آج ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔
ضمنی انتخاب کے دوران کل سیکورٹی فورسزاور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ میں آٹھ نوجوانوں کے مارے جانے کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پرآج کشمیر میں عام کی جارہی ہے اس موقع پرتمام کاروباری مراکز،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم ہے۔
واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علیشاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور بیسین ملک نے کل کے واقعہ کے خلاف بطور احتجاج آج پیر اور کل منگل کو وادی میں عام ہڑتال کی کال دی ہے ۔ یاد رہے کہ کل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ووٹنگ کے دوران کئی علاقوں منجملہ بڈگام ، گاندربل اور سرینگرمیں کچھ جگہوں پر سیکورٹی فورسز اور لوگوں کے مابین پتھراو ہوا آنسو گیس کے شیل داغے گئےاور فائرنگ کی گئی جس میں 8 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔