دہلی میں لاکھوں کانگریسی کارکنوں کا اجتماع، "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے نعروں سے گونجا ہندوستان کا درالحکومت
ہندوستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس نے اپنی مہم مزید تیز کر نے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی اتوار (14 دسمبر 2025 ) کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس عظیم ریلی کے ذریعہ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگا تے ہوئے انہیں کٹگھرے میں کھڑا کرے گی۔
سحرنیوز/ہندوستان اس ریلی کو کانگریس اعلیٰ قیادت جیسے قومی صدرملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی خطاب کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، جے رام رمیش اور سچن پائلٹ سمیت کئی سینئر لیڈر بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بھی اس عظیم ریلی میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیمی) کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ملک گیر پیمانے پر مہم کے ذریعے تقریباً 5.5 کروڑ دستخط حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ثبوت کے ساتھ دکھایا ہے کہ ووٹ چوری کیسے ہو رہی ہے۔ کے سی وینوگوپال نے وزیر داخلہ کو اس معاملے پر کھلی بحث کا چیلنج بھی دیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

کانگریس رہنما گورو گوگوئی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر اقتدار میں بیٹھے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ ووٹ چوری کر سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملک کے ہر بوتھ پر کانگریس کے کارکن ووٹ چوری کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوگوئی کے مطابق، لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا ’400 پار‘ کا نعرہ ناکام ہونے کے بعد ہی ووٹ چوری کی کوششیں شروع کی گئیں، کیونکہ حکمراں جماعت کو عوامی ناراضگی کا اندازہ ہو چکا ہے۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس کی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما بھوپندر ہڈا نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں ایک منظم مہم چلائی جائے گی تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک پورے ہندوستان میں ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری کا ذریعہ بنے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں سیاسی درجۂ حرارت ایک بار پھر تیز ہو گیا ہے۔ ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے آج ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے عنوان سے ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ یہ ریلی دہلی کے رام لیلا میدان میں جاری ہے، جہاں ملک بھر سے آئے کانگریس کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے ذریعے ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ’ووٹ چوری‘ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی کے کچھ دیر میں ریلی سے خطاب کرنے کی توقع ہے، جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال کے مطابق، ’’یہ ریلی جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہے، جس میں لاکھوں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔‘‘
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel