ہندوستان کے علماء کا دورہ ایران
ہندوستانی علماء کے ایک وفد نے ایران کی بین المذاہب یونیورسٹی کے حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اورایران،ھند کی جامعہ اسلامی کی شاخ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات كے مطابق ہندوستان کے وفد نے اسلامی مذاہب يونيورسٹی كی مركزی لائبريری كے مختلف حصوں كا دورہ كرنے كےموقع پر بين الاقوامی سائنسی تعاون كے ڈائريكٹر يحيی جهانگيركےساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علامہ يحيی جهانگيری نے كہا كہ ايران اور ہندوستان كے معاشرےميں متعدد اديان و مذاہب پائے جاتے ہيں اور مختلف اديان و مذاہب كے پيروكارموجود ہيں لیکن ايک ساتھ زندگی بسر كر رہے ہيں۔ انہوں نے كہا كہ موجودہ صورتحال ميں اسلامی بين المذاہب يونيورسٹی كے اہم فرائض ميں اسلامی فرقوں كے درميان سائنسی طريقے سے مشتركات بہت زيادہ جبكہ اختلافات نہايت كم ہے اور اس كی نشاندہی كرنا ضروری ہے .
اس ملاقات ميں ہندوستانی علماء کے وفد نے عالم اسلام كے مسائل كا حوالہ ديتے ہوئےكہا كہ دشمن كی سازشوں كی ناكامی كے ليےامت مسلمہ كی يكجہتی اور اتحاد ضروری ہے۔ ہندوستان کے عالم دين اورہندوستانی وفد كے نمائندے تنويرالدين نے اس يونيورسٹی كی نماياں كاميابيوں پراپنی مسرت كا اظہار كرتےہوئے ہندوستان ميں ايران كی جامعہ اسلامی كی شاخ كھولنے كی درخواست کی۔ انہوں نے اس يونيورسٹی كو دنيا كے مسلمانوں كے ليے ايک ماڈل قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہم اس يونيورسٹی كے ساتھ فارسی ادب ، عرفان اور اسلامی تصوف كے شعبوں ميں باہمی تعاون كو مزيد توسيع دينے کیلئے تيار ہيں۔