Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عالمی کوشش کی ضرورت

ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر کوشش کنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کے نائب صدر محمد حامد انصاری نے آرمینیا اور پولینڈ کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دہشت گردی کو ایک عالمگیر وبا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طرف جہاں ہرمعاشرہ اور تقریباً ہر ملک متاثرہے وہیں اس سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے سد باب کے لئے جس بین اقوامی کنونشن کی ضرورت ہے اس کی تکمیل کی راہ میں اب بھی رکاوٹیں حائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین اقوامی دہشت گردی کے انسداد کے لئے ایک عالمگیر کوشش کی ضرورت کو سب سے پہلے ہندوستان نے اجاگر کیا تھا اوراقوام متحدہ میں ہندوستان کی طرف سے ایک جامع پروگرام کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی تائید کا دائرہ مرحلہ وار وسیع ضرور ہوا لیکن روز اول سے دہشت گردی کی تعریف پر اختلاف اس راہ میں رکاوٹ کا باعث رہا۔

ٹیگس