ہندوستان: پاکستانی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب
May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز 2 فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے پراحتجاج کیا گیا ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور 2 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کی تضحیک پر احتجاج کیا۔
ہندوستان کے خارجہ امور کے سیکریٹری نے پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا ۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے پاکستانی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کو مسترد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندوستانی فوج نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فوجیوں کو ہلاک اور ان کی لاشوں کو مسخ کردیاتھا۔
پاکستان اور ہندوستان ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔