May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی دنیا کے لئے سنگین چیلنج

ہندوستان کے وزیراعظم نے دہشت گردی کو دنیا کے لئے سنگین چیلنج قراردیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اپنے چارممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں جرمنی پہنچے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں دہشت گردی کو سب سے زیادہ سنگین چیلنج قراردیا، جس کا انسانیت سامنا کررہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس برائی سے نمٹنے کے لئے یورپ کو اقوام متحدہ کی قیادت میں عالمی طور پرایک مؤثرحکمت عملی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم اپنے چھ روزہ دورے میں جرمنی کے علاوہ اسپین، روس اور فرانس بھی جائیں گے۔

ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کی بات ایسے میں کی ہے کہ جب چند روز قبل برطانیہ کے مانچسٹر میں ایک کنسرٹ میں دہشت گردانہ حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس