ہندوستان: کشمیر میں متعدد حریت رہنما گرفتار
ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے حریت کانفرنس کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کو کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ اور معراج الدین کلوال کو پاکستان سے مالی مدد لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا-
اس رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس کے ان رہنماؤں کو کچھ دنوں کے بعد تفتیش کے لئے دہلی روانہ کر دیا جائے گا-
ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ دنوں بتّیس کشمیری ہنماؤں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ مارا تھا اور پاکستان سے مالی مدد حاصل کرنے اور کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی چھان بین کی تھی-
درایں اثنا حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری کو ہندوستانی حکومت کے سیاسی انتقام سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی دہلی، کشمیری عوام کی سرکوبی کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے-