ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں دو کشمیری نوجوان ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں
سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلواما ضلع کے تہاب علاقے میں مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے دوران سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پیلیٹ گنوں کا استعمال کیا - سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم دو کشمیری نوجوان مارے گئے ہیں البتہ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان ہلاک ہوا جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں - پلواما میں پرتشدد مظاہرے میں ہلاکت اور لوگوں کے زخمی ہونے کی خبروں کے بعد وادی کے بیشتر اضلاع میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں - اطلاعات ہیں کہ ریاستی انتظامیہ نے وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس منقطع کردی ہے - سیکورٹی فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی - حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بارہ ہے -