Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پلواما میں پولیس لائن پر عسکریت پسندوں کا حملہ، آٹھ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی علاقے پلواما میں پولیس لائن پر عسکریت پسندوں کے خودکش حملے میں آٹھ سیکورٹی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو خودکش عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے پولیس حکام کے حوالے سے خبردی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح عسکریت پسندوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن پر حملہ کیا اورعسکریت پسند اس بلاک میں داخل ہوگئے جہاں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے اہل خانہ رہتے ہیں - پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پہلے حملے میں آٹھ سیکورٹی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں - پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے میں چار عسکریت پسندوں نے حصہ لیا جن میں سے دو کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ باقی دو  کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جھڑپ جاری ہے - - پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے اہل خانہ کو پولیس لائن سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے- اس دوران سیکورٹی فورس نے علاقے کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیا ہے -

ٹیگس