کشمیری قائدین کی جانب سے گرفتاری دینے کا اعلان
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
سیدعلی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے نئی دہلی میں این آئی اے ہیڈکوارٹر پر گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حریت کانفرنس کی قیادت سید علیشاہ علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے 9 ستمبر کو نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر پر احتجاجی دھرنے دینے اور گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میرواعظ اور یاسین ملک نے بدھ کو سری نگر کی تاریخی ومرکزی جامع مسجد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ہم نے 9 ستمبر کو نئی دہلی جانے اور وہاں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے کا بنیادی ہدف مزاحمتی قیادت ہے اس لئے ہم این آئی اے ہیڈکوارٹر پر گرفتاری پیش کریں گے۔