Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

خـبروں میں بتایاہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں گیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان جمعے کی صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔جمعے کی صبح پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔پولیس پر یہ حملہ اس علاقے میں کیا گیا ہے جہاں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی اور دیگر عہدیداروں کی قیام گاہیں واقع ہیں۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپوں کا تازہ سلسلہ جمعرات کوقوم پرست علیحدگی پسند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد شروع ہوا ہے۔ہندوستانی سیکورٹی فورس نے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پہلےہی ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ سال جولائی میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے اب تک تین سو افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچـکے ہیں۔ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے لوگوں نے جمعے کے روز میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں۔

ٹیگس