بابری مسجد شہادت کی برسی پرسیکورٹی کے سخت انتظامات
Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ایودھیا شہر میں بابری مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔
چھ دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی کے موقع پر جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں وہیں مسلم تنظیمیں اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھ کر یوم سیاہ منائیں گے اورمساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے دعا ئیں کریں گے۔ جبکہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اپنے ہیڈکوارٹر کار سیوک پورم میں یوم شجاعت منانے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سٹی وندھیہ واسنی رائے نے کا کہنا ہے کہ بابری مسجد منہدم ہونے کی پچیسویں برسی کے موقع پر ضلع میں حکم امتناعی یعنی دفعہ 144 لگا دیا ہے اورایودھیا اور فیض آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔