کشمیرمیں دھماکہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
Jan ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں آج ہفتہ کی صبح زوردار دھماکہ ہوا جس میں کشمیر پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
آج کا دھماکہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کے موقع پرایک دکان کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار ہڑتال کے پیش نظرعلاقہ میں گشت کررہے تھے۔
اس واقعہ پرہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے دکھ کا اظہار کیا ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جیش محمد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس حملہ کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں اور علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔