ہندوستان کے 147 ماہی گیر رہا
Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
پاکستان نے ملیر جیل میں قید 147 ہندوستانی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا ہے۔
کراچی کی ملیر جیل سے رہائی پانے والے 147 ہندوستانی ماہی گیروں کو سخت سکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان جائیں گے۔
ہندوستانی ماہی گیروں کو سخت سکیورٹی میں ملیر جیل سے اسپشل پولیس کی نگرانی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا، کینٹ اسٹیشن پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ریلوے پولیس اور اسپشل پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایدھی کے رضاکار بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان گرفتار ماہی گیروں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کرتے ہیں۔