ہندوستان، مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکروں کو ہٹانے کا حکم
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر پرپابندی لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاوڈ اسپیکر ہٹائے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت نے عدالت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ضلع انتظامیہ کا اس بابت خط لکھا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی مذہبی مقامات کو لاوڈ اسپیکر کے لئے 15 جنوری تک اجازت لینی ہوگی ۔ اس کے بعد اجازت کے بغیر پائے جانے والے لاوڈ اسپیکروں کو ہٹا دیا جائے گا۔ حکم کے مطابق ضلع انتظامیہ کو 20 جنوری تک اس سلسلہ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ایک سینئر وکیل موتی لال یادو نے عرضی داخل کرکے حکومت کو مسجد ، مندر، چرچ اور گرودواروں جیسے مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس عبد المعین کی بینچ نے دسمبر میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔