Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کو قتل کرنے والے مجاہد نہیں دہشت گرد ہیں

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسان اور عالم دین کے خلاف جہاد نہیں دہشتگردی ہے

سحر نیوز/ پاکستان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اکوڑہ خٹک انسٹی ٹیوٹ میں مدرسے کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشت گردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو، جو بندوق اسلام کے خلاف استعمال ہو وہ دہشت گردی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسان اور عالم دین کے خلاف جہاد نہیں دہشتگردی ہے، اسلام میں ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل پے، یہ لوگ جہاد کا نام لیکر جنت کا راستہ دیکھ رہے ہیں، ایک عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا تنگ نظری ہے، جہاد نہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلمانوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کو جہاد نہیں سمجھا جا سکتا۔

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو ئے تھے۔

ٹیگس