کشمیرمیں فوجی کیمپ پرحملہ2 فوجی اہلکارہلاک 4 زخمی
جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ سنجوان میں واقع 36 بریگیڈ فوجی کیمپ پرکم از کم تین مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ نے خودکش حملہ کیا ۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےفوجی کیمپ پرمسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح کم از کم دو سے تین مسلح حملہ آوروں نے جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر واقع سنجوان فوجی کیمپ پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ جموں نے احتیاطی طور پر سنجوان کیمپ کے 500 میٹر کے دائرے میں آنے والے تمام اسکول ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ہندوستانی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جو چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔