صدر حسن روحانی سے ہندوستان کی وزیرخارجہ کی ملاقات
ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج صبح نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اورہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج صبح نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر روحانی آج اپنے ہندوستانی ہم منصب اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقاتیں کریں گے
اس دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 15 مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے.
واضح رہے کہ حیدرآباد میں اپنے قیام کے دوران ایران کے صدر نے نماز جمعہ میں بھی شرکت کی.
ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی ہندوستانی وزیراعظم کی دعوت پر جمعرات کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر حیدر آباد پہنچے.
ڈاکٹر روحانی آج ہفتہ کی سہ پہر اپنا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے وطن روانہ ہوں گے.