Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے تعلقات

ایران نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک خودمختار ملک ہے جس کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔

ہندوستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرغلام رضا انصاری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ دورہ ہندوستان سے دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ ہمارے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک خودمختار ملک ہے جس کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔

ایران کے سفیرکا کہنا تھا کہ ایران اور ہندوستان دونوں ایک دوسرے کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ توانائی اور افرادی قوت کے لحاظ سے ہندوستان کا اہم کردار ہے۔ افغانستان میں قیام امن دونوں ممالک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان کی وسطی ایشیا اور یورپ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ دنوں ہندوستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

ٹیگس