ہنوستان اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کی درخواست
Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے ہندوستان اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں امن کی بحالی کے لیے مسئلے کا حل تلاش کریں۔
سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وادی میں خونریزی بند اور امن بحال ہو۔
چند روز پہلے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ہندوستان اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ مذاکرت کے ذریعے کشمیر کےمسئلے کا حل نکالیں۔