شہباز شریف: ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقے کے ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازعات کا خاتمہ ہو
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اب سے کچھ دیر قبل براہ راست ٹیلی ویژن خطاب میں اعلان کیا ہے کہ آج کی ضرورت اسلامی اتحاد ہے۔ ہم سفارت کاری کے محاذ پر اور شدید تشویش کے ساتھ جنگ کو روکنے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ کو روکنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقے کے ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازعات کا خاتمہ ہو۔
پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جاری کوششوں کی کامیابی کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا: ہم مشرق وسطیٰ کی جنگ اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے سخت اقتصادی مسائل سے نبرد آزما ہیں، لیکن اسلام آباد کی حکومت عوام کے مفادات کو یقینی بنانے اور معاشرے کے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کے لیے اب بھی پرعزم ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel