ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرہ
Apr ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیکڑوں شہریوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں اپنی خاموشی توڑ دیں۔
مظاہرین نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف ہندوستان کے سیکورٹی اداروں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت ہندوستان کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی سیکورٹی فورس کے مبینہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے دوران درجنوں کشمیری مارے جا چکے ہیں۔