ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید ہلاکتیں
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپوں اور سیکورٹی فورس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورس نے کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو گھیرے میں لیکر کاروائی کی جس میں پانچ افراد مارے گئے۔
ہندوستانی حکام نے مارے جانے والوں کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف مقامی آبادی نے سخت احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ مظاہرین جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
اس طرح پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کی مبینہ فائرنگ اور جھڑپوں میں مارے جانے والوں کی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔