May ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہندوستانی انجنئیروں کا اغوا

افغانستان کے بغلان پرانت میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک بجلی کمپنی میں کام کرنے والے چھ ہندوستانیوں سمیت سات افراد کو اغوا کر لیا ۔

افغان میڈیا کے مطابق، طالبان دہشت گردوں نے ان لوگوں کو سرکاری ملازم سمجھ کر اغوا کیا ۔

ادھرہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندستانی انجنئیروں کے اغوا کے معاملے میں افغان اہلکاروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کل ہندستان کے چھ انجنئیروں کوافغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں اغوا کر لیا گیا جن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ یہ لوگ ایک پاور پلانٹ کے لئے کام کر رہے تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سبھی ملازمین منی بس کے ذریعہ بغلان صوبہ کے پل خومری کے پاس واقع ایک گاوں باغ شمال میں الیکٹرک سب اسٹیشن جارہے تھے ۔

افغانستان میں تقریبا ڈیڑہ سو ہندوستانی انجنئیر اور تکنیکی ماہرین کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس