May ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندودستان و انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون

انڈونیشیا کے بالی اور ہندوستان کی اتراکھنڈ ریاستوں کو ’یکساں ریاست‘ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ہندوستان اور انڈونیشیا نے اپنے دفاعی تعاون معاہدہ کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ خلا، ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدوں پر دستخط کئے۔ ہونے والے چھ معاہدے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کے درمیان ہوئے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے مابین ہونے والے مذاکرات میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر مشترکہ بیان اور ہندوستان انڈونیشیا سمندری تعاون پر ایک الگ مشترکہ ویزن پیپر بھی جاری کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈونیشیا میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اس افسوسناک اور چیلنج سے پر وقت میں ہندستان انڈونیشیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

واضح رہے کہا نریندر مودی تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے کے پہلے دن کل انڈونیشیا پہنچے جہاں اس ملک کے صدر جوکو ودودو نے ان کااستقبال کیا ۔

ٹیگس