ہندوستان: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں استاد کا قتل
معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد دانش راؤ کو نقاب پوش حملہ آوروں نے یونیورسٹی کیمپس میں گولی مار کر قتل کردیا
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے یونیورسٹی کے ایل بی کے ہائی اسکول کے ٹیچر دانش راؤ کو اندھا دھند فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کردیا۔ اے ایم یو کیمپس میں فائرنگ کی واردات نے اس عالمی شہرت یافتہ ادارے کی حفاظت پرایک بار پھرسوال کھڑے کر دیے ہیں۔
شدید زخمی حالت میں ٹیچر کو فوری طور پر جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اے ایم یو کیمپس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی ہے- علی گڑھ کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دریں اثنا سماجوادی پارٹی کے لیڈر اجو اسحاق نے پورے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا۔ ایس پی لیڈر نے ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔