کشمیر میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پراحتجاج
Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نوپورہ پائین علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہونے والے تصادم میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے خلاف علاقے کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔