ہندوستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 6 اہلکار ہلاک
Jun ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
جھارکھنڈ کےضلع لاتیہارکے چپادوهر تھانہ علاقہ کے بدھ پہاڑ علاقے میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جھارکھنڈ جگوار کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(پلامو علاقہ) وپل شکلا کا کہنا ہے کہ لاتیہار اور گڑھوا ضلع کے سرحدی علاقے چھنجو میں کثیر تعداد میں نکسلیوں کی موجودگی پر کل رات پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مہم شروع کی اور سیکورٹی فورسز کے گھیرے میں آنے کے خوف سے نکسلیوں نے فائرنگ شروع کی اور گھنے جنگل میں بھاگنےکی کوشش کرنے لگے۔
پولیس کے پیچھا کرنے پر نکسلیوں نے بچھائے گئے بارودی سرنگ میں دھماکہ کر دیا، جس میں 6 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔