Jul ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور روانڈا کے درمیان معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات کے دوران ہندوستان نے کیگالی میں اسپیشل اکنامک زون اور تین زرعی منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی۔

 ہندوستان کئی انڈسٹریل پارک کے فروغ اور روانڈا میں کیگالی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 10 کروڑ ڈالر اور زراعت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے لیے روانڈا کو قرض دے گا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیگالی میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا. انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی روانڈا میں اپنا ہائی کمیشن کھولے گا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار ہو گا بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق کام کاج کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

روانڈا کے وزیر اعظم پال کامگا نے کہا کہ مودی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی 3 افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام روانڈا پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے.

 

ٹیگس