Aug ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریزرویشن کے لئے 60 مسلم تنظیموں نے بلند کی آواز

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں مراٹھا سماج کے بعد اب مسلم سماج بھی ریزرویشن کے مطالبے پر ڈٹ گیا۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی 60 مسلم تنظیموں نے ایک فورم تشکیل دی ۔ مسلم معاشرہ گزشتہ کئی سالوں سے پانچ فیصدی ریزرویشن کا مطالبہ کر رہا تھا لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں تنظیموں نے حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

مسلم معاشرہ بھی اب ریزرویشن کے لئے موبیلائز ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سکل مراٹھا سمیتی کی طر‏‏‏‏‏ز پر اب مسلم ریزرویشن مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کانگریس کے راجیا سبھا کےرکن حسین دلوئی کا کہنا ہے کہ مسلم سماج طویل عرصہ سے ریزرویشن کا مطالبہ کر رہا ہے۔ تاہم اب  قانونی طور پربھی ریزرویشن کی لڑائی لڑی جائے گی۔

 

ٹیگس