جنوبی لبنان پر پھر صیہونی حملہ
Aug ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں واقع عیترون کالونی میں حملہ کیا۔
اس حملے میں اسرائیلی ڈرون نے ایک بم گرایا ۔
جمعے کو بھی اسرائیلی جنگي طیاروں نے جنوبی لبنان کے الجبور اور القطرانی علاقوں نیز مغربی بقاع کی زلایا کالونی کے اطراف میں حملے کئے تھے۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کی عیترون کالونی میں اسرائيلی ڈرون کے حملے میں دوافراد زحمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیل کے ٹی وی چینل چودہ نے اس فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسرائيلی فضائيہ نے لبنان میں حزب اللہ کے انڈرگراؤنڈ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔