تل ابیب میں صیہونیوں کا پھر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
تل ابیب میں جنگ غزہ کے خلاف صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی قیدیوں کے گھر والوں نے استقامتی فورسس کی زیر حراست قیدیوں کی رہائي کے لئے کفر اخیم کالونی میں صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یسرائیل کاتس کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
صیہونی قیدیوں کےگھر والوں نے مظاہروں کے دوران نتن یاہو کی کابینہ کے خلاف نعرے لگائے اور قیدیوں کے انجام کی بابت صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی بےتوجہی پر تنقید کی۔\
یہ مظاہرے ایسی حالت میں ہوئے ہيں کہ صیہونی قیدیوں کے گھر والوں نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر تل ابیب میں آج ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں جو اتوار کی ہڑتال سے پہلے ہونے والے ہیں۔
صیہونی قیدیوں کے گھر والوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی خاموشی کا مطلب کل کی تباہی و بربادی ہے اور قیدیوں کو ان کے حال پرچھوڑنا اور بھلانا نہيں چاہئے ۔