حماس سے معاہدہ کرو، نیتن یاہو سے صیہونیوں کا مطالبہ
تل ابیب میں دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے وسیع مظاہرہ کرکے غزہ پر قبضے کے صیہونی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کا اعلان اور جنگ بندی نیز جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ساٹھ ہزار سے زیادہ صیہونیوں نے غزہ پر قبضہ کرنے کے نتن یاہو کابینہ کے فیصلے پر احتجاج کے طور پر جگہ جگہ آگ جلا دی جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یہ مظاہرے جنگ بندی مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں نتن یاہو کابینہ کی جانب سے ایک بار پھر خلاف ورزی پر احتجاج میں ہوئے ہیںصیہونی حکومت کی گھوڑسوار پولیس فورس ، مظاہرین کے ہاتھوں دوسری سڑکوں کو بند ہونے سے روکنے کے لئے انھیں متفرق کرنے کی کوشش کر رہی تھیعبرانی زبان کے اعلان کے مطابق ساٹھ ہزار سے زیادہ صیہونیوں نے سنیچر کی رات تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب میں دائیں بازو سے وابستہ ایک مسلح گروہ نے نتن یاہو کی کابینہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایاہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل پر جنگ کے مخالف اسرائیلی نوجوانوں نے حملہ کردیا۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں کے ایک گروہ نے ٹی وی چینل تیرہ کے اسٹوڈیو پر حملہ کرکے غزہ کی جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا اس رپورٹ کے مطابق جنگ غزہ کے مخالف صیہونی نوجوانوں نے ٹی وی چینل تیرہ پر اس وقت حملہ کیا جب پروگرام بگ برادر نشر ہورہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ صیہونی نوجوان ایسے مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ سے فوری طور پر انخلا کرو ۔