پاکستان، امریکہ کے تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا ، تعاون پر اتفاق
پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی، سرحدی سیکورٹی اور انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان:اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے مبینہ انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگر فو نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں امریکی عہدیدار نے پاکستان کو جیو اسٹریٹیجک اعتبار سے انتہائی اہم ملک قرار دیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بقول ان کے عالمی امن کے لئے امریکی حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کو قابل تحسین بتایا۔ اس ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی، سرحدی سیکورٹی اور انسداد منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزير خارجہ مارکو روبیو نے انسداد دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کی مہم کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔