جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک گرفتار
Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو ہندوستانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
جے کے ایل ایف کے چیئرمین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، یاسین ملک نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے ۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔