Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • تین طلاق پر پابندی کا آرڈی نینس جاری

ہندوستان میں تین طلاق پر پابندی کے آرڈی نینس پراس ملک کے صدر نے دستخط کر دیئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے تین طلاق پرپابندی سے متعلق مسلم خواتین (شادی حقوق تحفظ) کا تیسرا آرڈیننس، 2019، انڈین میڈیکل کونسل (ترمیمی) دوسرا آرڈیننس، 2019، کمپنی (ترمیمی) دوسرا آرڈیننس، 2019 اور چت فنڈ  (غیر منضبط) ریگولیشن آرڈیننس، 2019 کو منظوری دے دی ہے۔

مسلم خواتین شادی حقوق تحفظ آرڈیننس، 2019 کے احکامات کو برقرار رکھنے کے لئے آرڈیننس تیسری بار لایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسے تعزیری جرم سمجھا گیا ہے، جس کے تحت تین سال کی سزا اور جرمانہ ہے۔

تین طلاق سے متعلق بل لوک سبھا میں گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں ہو پایا تھا، جس کی وجہ سے حکومت کو آرڈیننس لانا پڑا تھا۔ اس کے بعد اجلاس سرما  میں حکومت نے اس بل میں کچھ ترمیم کرکے اسے لوک سبھا سے پھر منظور کروا لیا تھا، لیکن ایوان بالا میں یہ پھر لٹک گیا۔

اس کے بارے میں، مرکزی کابینہ نے دوبارہ آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا  اور صدر کی منظوری کے لئے بھیجا۔ صدر نے ملک میں طبی تعلیم کو زیادہ شفاف، معیاری  اور جوابدہ بنانے کے لئے لائے گئے انڈین میڈیکل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس، 2019 کی بھی منظوری دے دی۔

ٹیگس