Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • یوگی اور مایاوتی کے بعد مینکا گاندھی اوراعظم خان پربھی پابندی

الیکشن کمیشن نےاب سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان پر72 گھنٹےاورمینکا گاندھی پر48 گھنٹےکی پابندی لگا دی ہے۔ پابندی کے سبب یہ دونوں لیڈرانتخابی مہم میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اوربی ایس پی سربراہ مایاوتی کو ان کی تقریرکے سبب پابندی عائد کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک اوربڑی کارروائی کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان اورمرکزی وزیراوربی جے پی کی سینئرلیڈرمینکا گاندھی پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

اعظم خان پر جہاں 72 گھنٹے کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے اور مینکا گاندھی پر48 گھنٹوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اعظم خان اورمینکا گاندھی پرآج 16 اپریل صبح 10 بجے سے پابندی عائد ہوگی۔

یوگی آدتیہ ناتھ اور ماویاوتی کو میرٹھ اور سہارنپور میں انتخابی جلسوں کے دوران مذہبی تعصب کو ہوا دینے کے الزام کا سامنا ہے اور اسی بنا پر ان پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر 72 اور 48 گھنٹے کی یہ پابندی لگائی گئی ہے- اس سے پہلے سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی تھی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز اور منافرت پھیلانے والی تقریروں پر کس قسم کی کارروائی کر رہا ہے۔

 

ٹیگس