مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد سرجیکل اسٹرائیک: مودی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348634-مسعود_اظہر_کے_خلاف_اقوام_متحدہ_کی_قرارداد_سرجیکل_اسٹرائیک_مودی
ہندوستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی قراردادبھی سرجیکل اسٹرائیک ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد سرجیکل اسٹرائیک: مودی

ہندوستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی قراردادبھی سرجیکل اسٹرائیک ہے ۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے والی اقوام متحدہ کی قراردادکی طاقت بھی سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک جتنی ہی ہے۔

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں میں انڈیا ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں نریندرمودی نے دعوی کیا کہ انہوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ملک کون چلا رہا ہے اور ہمیں کس سے بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہےدہشت گردی کسی ملک کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کی انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔