May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • قومی جمہوری اتحاد کے لیڈرنریندرمودی کو حکومت بنانے کی دعوت

قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے لیڈرنریندر مودی نے سنیچر کی رات صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا جس کے بعد صدر نے انہیں وزیراعظم نامزد کیا اور حکومت سازی کی دعوت دی۔

نریندرمودی نے این ڈی اے پارلیمانی اتحاد کا لیڈر منتخب ہونے کے بعدراشٹرپتی بھون جاکراس ملک کے صدررامناتھ کووند سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔ صدر نے آئین کے آرٹیکل 75(ایک) کے اختیارات کے تحت نریندرمودی کو وزیراعظم نامزد کیا۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے انہیں حکومت بنانے کا دعوت نامہ سونپا اور ان سے حلف برداری کی تاریخ اور وقت بتانے نیز دیگر وزرا کی فہرست سونپنے کی درخواست کی۔

اس سے قبل نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد نومنتخب اراکین پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتوں کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے قوم کے روشن مستقبل کیلئے اتحاد کی سیاست شروع کی تھی اور اب اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ این ڈی اے اب صرف اتحاد ہی نہیں بلکہ پراعتماد تحریک بن گیا ہے۔

 

ٹیگس