Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ تنقید کے بعد گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے کشمیر معاملہ پر حکومت کے ا قدام پرسخت تنقید کی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آج ہندوستانی جمہوریت کا سب سے سیاہ دن ہے۔

کشمیرسے دفعہ 370 اور35 اے ہٹائے جانےکے بعد اتواررات سے اپنے اپنے گھروں میں نظربند صوبے کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اورنیشنل کانفرنس کےلیڈرعمرعبداللہ کوحراست میں لےلیا گیا ہے۔ حراست میں لینےکے بعد انہیں سری نگرکے ہری نواس گیسٹ ہاوس میں رکھا گیا ہے۔ وہیں وادی میں 144 نافذ ہے۔

محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ دفعہ 370 اور35 اے کوہٹانےکولےکرمسلسل بیان بازی کررہے تھے۔

وادی میں پوری طرح سے موبائل، لینڈ لائن، براڈ برینڈ سمیت سبھی انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کی رات سے ہی بند کردی گئی تھیں۔

دفعہ 370 ختم کرنےکے فیصلے کےبعد پورے ملک میں سیکورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سے کشمیر میں دوسرے دن بھی کرفیونافذہے۔ 5 اگست کی نصف شب سے کرفیوکا نفاذ کیاگیاتھا۔

ٹیگس