ہندوستان ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کریکٹ میچ کھیلنے پر تیار
Sep ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں میں مکمل بائیکاٹ ممکن نہیں کیونکہ اگر بھارت کثیر ملکی ٹورنامنٹس میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، ایسے اقدامات نوجوان کرکٹرز کے کیریئر پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
سائیکیا نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام عوامل کو مدنظر رکھا ہے جس میں فیڈریشنز کے مفادات اور کھلاڑیوں کے خدشات بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں چودہ ستمبر کو گروپ اسٹیج میں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین بار تک مقابلہ ہو سکتا ہے۔