کشمیر تشکیل نو2019 قانون کوصدر ہندوستان کی منظوری
Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
جموں و کشمیر تشکیل نو2019 قانون کو ہندوستان کے صدرکی منظوری کے بعد آرٹیکل 370 تاریخ کا حصہ بن گیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر تشکیل نو2019 بل کوصدرجمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد اب یہ جموں و کشمیر تشکیل نو2019 ایکٹ بن گیاہے۔
اس ایکٹ کے ذریعہ ہندوستان کے آئیں کے آرٹیکل 370 کی شق نمبر 1 اور آرٹیکل 370 کی شق نمبر 3 کے ذریعہ دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پارلیمنٹ کی سفارش پریہ اعلان کرتے ہیں کہ آج سے آرٹیکل 370 کی سبھی شقیں نافذ نہیں رہیں گی ، سوائے شق نمبر ایک کے اور اس سلسلہ میں جلدہی سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر ریزرویشن ترمیمی قانون کو بھی صدرجمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔