جموں و کشمیر میں فوج کے ہاتھوں ایک کشمیری جاں بحق
Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو جاں بحق کردیا
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے کرفیو کے نفاذ کے باوجود اجتماع کرنے والے کشمیریوں پر گولی چلا دی جس میں ایک کشمیری مارا گیا ہندوستانی پولیس نے بھی اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشمیری سری نگر کے ایک علاقے میں ہلاک مارا گیا۔ہندوستانی فوج نے کشمیریوں کی سرکوبی کے لئے وادی میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہمیشہ فوج تعینات رہی ہے جبکہ گذشتہ تین عشروں کے دوران دسیوں ہزار کشمیری مارے جا چکے ہیں۔کشمیری عوام، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ ہندوستان کی حکومت، اس کی مخالفت کرتی ہے۔